وادی زیارت میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ

کوئٹہ شہر اور گردونواح میں بھی رات گئے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے

فوٹو : اسکرین گریب

وادی زیارت و گردنواں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ برفباری کی وجہ سے سردی کی شدت میں بھی کافی اضافہ ہوگیا ہے۔

شہر میں 4 انچ جبکہ پہاڈوں پر 6 انچ کے قریب برف پڑ چکی ہے۔

برفباری کے باعث زیارت شہر پہاڑوں نے دلکش مناظر پیش کرنا شروع کر دیے ہیں۔ برفباری کے اس حسین مناظر سے مقامی لوگ اور سیاح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
Load Next Story