خالد عباس ڈار نے ’’شرطیہ کھٹے‘‘میں فنکاروں کی پرفارمنس کو سراہا

شوبز رپورٹر  ہفتہ 31 مئ 2014
’’شرطیہ مٹھے‘‘ کی مناسبت سے تیار ڈرامہ دیکھ کر دل چاہتا ہے کہ کاش میں بھی اس کا حصہ ہوتا، خالد عباس ڈار  فوٹو: فائل

’’شرطیہ مٹھے‘‘ کی مناسبت سے تیار ڈرامہ دیکھ کر دل چاہتا ہے کہ کاش میں بھی اس کا حصہ ہوتا، خالد عباس ڈار فوٹو: فائل

لاہور: ’ایکسپریس نیوز‘ کے مقبول پروگرام ’’ ڈارلنگ ‘‘ کے میزبان خالد عباس ڈار نے گزشتہ روزمحفل تھیٹرمیں پیش کیاجانیوالا اسٹیج ڈرامہ ’’شرطیہ کھٹے‘‘ دیکھا اور فنکاروں کی پرفارمنس کو بہت سراہا ہے۔

خالد عباس ڈار نے ’’ایکسپریس‘‘ سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کئی برس قبل پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’’شرطیہ مٹھے‘‘ میں ، میں نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا اور یہ ڈرامہ ساڑھے چار ماہ تک تھیٹر کی زینت بنارہا تھا لیکن آج اتنے برس بعد اس ڈرامے کی مناسبت سے تیارکیے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’’شرطیہ کھٹے‘‘ دیکھ کرمیرادل چاہ رہا ہے کہ کاش میں اس ڈرامے کا بھی حصہ ہوتا۔ ڈرامے کی کہانی اور فنکاروں کی پرفارمنس بہت جاندارہے۔ اس لیے مجھے امید ہے کہ یہ ڈرامہ ’’شرطیہ مٹھے‘‘ کی طرح بہت کامیاب رہے گا اور شائقین ڈرامہ کی بڑی تعداد اس ڈرامے کو دیکھ کر محظوظ ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔