رتیش دیش مکھ نے بطور ولن فلم ’ریڈ2‘ میں اجے دیوگن کو جوائن کرلیا

’ریڈ2‘ کو نامور ڈائریکٹر راج کمار گپتا بنا رہے ہیں اور 6 جنوری سے اس کی شوٹنگ کا آغاز کردیا گیا ہے

فوٹو : ایکس

بھارتی اداکارہ وانی کپور کے بعد رتیش دیش مکھ نے بھی فلم 'ریڈ2' میں ایکشن اسٹار اجے دیوگن کو جوائن کرلیا۔

اجے دیوگن اور رتیش دیش مکھ اس سے قبل متعدد مزاحیہ فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں لیکن رتیش دیش مکھ پہلی مرتبہ اجے کیخلاف ولن کا کردار نبھائیں گے۔

وانی کپور فلم میں اجے دیوگن کی بیوی کا کردار نبھائیں گی اور اس سے قبل پہلی فلم میں یہ کردار الینا دی کروز نے ادا کیا تھا جبکہ اداکارہ اس سے قبل بالی وڈ کی فلموں شدھ دیسی رومانس، چندی گڑھ کرے عاشقی اور وار میں اپنی جاندار پرفارمنس پیش کرچکی ہیں۔
Load Next Story