پشاورگورنمنٹ ٹیکنیکل کالج میں پینٹ شرٹ لازمی قرارطلبا کا احتجاج
پشاور میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنکل کے طلبا نے کالج کے یونیفارم تبدیل کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کی، فوٹو: ایکسپریس
گورنمنٹ کالج آف ٹیکنکل پشاور کے طلبا نے کالج انتظامیہ کی جانب سے پینٹ شرٹ لازمی قراردینے کے فیصلے پرکوہاٹ روڈ پراحتجاج کیا۔
پشاور میں گورنمنٹ کالج آف ٹیکنکل کے طلبا نے کالج کے یونیفارم تبدیل کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا طلبا کا کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ نے شلوار قمیض پرپابندی لگا کر پنٹ شرٹ کو لازمی قراردے دیا ہے اورجب تک کالج انتظامیہ اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کرتی اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔
پولیس نے احتجاج کرنے والے طلبا پر لاٹھی چارج بھی کیا اور 50سے زائد طلباکو گرفتار کرلیا۔