پشاور کے نجی اسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا
ریسکیو1122 اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں عمارت کو سرچ اور کلیئر کررہی ہیں، حکام
فوٹو: فائل
حکیم اللہ جان روڈ پر واقع نجی اسپتال میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، ریسکیو ٹیمیں عمارت کو سرچ اور کلیئر کررہی ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکیم اللہ جان روڈ پر ڈھکی نال باندی موڑ پر واقع شیریں شاہ اسپتال میں آگ بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی فائر وہیکلز اور ایمبولنسیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق 7 سے 8 منزلہ عمارت کے تیسرے اور چوتھے فلور پر آگ لگی ہوئی تھی جس پر قابو پالیا گیا ہے، ریسکیو 1122 کی 5 فائر وہیکلز، 2 واٹر براوزرز اور 2 ایمبولینسیں فائر فائٹنگ آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق اسپتال میں پھنسے ہوئے تین مریضوں کو متاثرہ فلور سے ریسکیو کرکے بالائی منزل پر پہنچا دیا گیا ہے۔ عمارت میں بڑے پیمانے پر دھواں موجود ہے، جسے ختم کرنے کے لیے اسموک ایجکٹر استعمال کیے جارہے ہیں۔
ریسکی اہلکاروں پر مشتمل ٹیمیں عمارت کو سرچ اور کلیئر کررہی ہیں، اس دوران 110 فٹ لمبی اسنارکل کا بھی استعمال کیا جارہا ہے۔