’ائرپورٹ عملے سے بدتمیزی نہ کریں‘ سونو سود کی تاخیری پروازوں پر مسافروں سے درخواست

موسم انسانی اختیار سے باہر کی شے ہے اور میں خود ائرپورٹ پر تین گھنٹے سے پرواز کا منتظر ہوں، اداکار

فوٹو : فائل

بھارتی اداکار سونو سود نے سردیوں کے باعث پروازوں میں تاخیر پر مسافروں کو تحمل اور برداشت کا مشورہ دیا ہے۔

اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ائرپورٹ پر سیکڑوں مسافر اپنی پرواز کا انتظار کررہے ہیں۔

سونو سود نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ائرلائن کے عملے پر غصہ اور بدتمیزی کرنے کے بجائے ان سے تعاون کریں اور تحمل سے پیش آئیں۔
Load Next Story