فلائٹ 10 گھنٹے لیٹ ذہنی اذیت پرائیرلائن کیخلاف کارروائی کروں گا بھارتی اداکار

تاخیر کی وجہ موسم نہیں بلکہ طیارہ دوسرے شہر سے منگوانا تھا، رنویر شورے

رنویر شورے بالی ووڈ کی متعدد ہٹ فلمیں کرچکے ہیں:فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے اداکار رنویر شورے نے نجی ائیرلائن کے خلاف شکایت درج کروانے کا اعلان کردیا۔

رنویر شورے نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ 2 بجے کی فلائٹ کے لیے دیگر مسافروں کے ساتھ ائیرپورٹ پرپہنچا تو ائیرلائن نے پرواز خراب موسم کے باعث 3 گھنٹے تاخیرسے روانہ ہونے کا بتایا۔

اداکار کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد بغیر کسی وجہ کے فلائٹ لیٹ ہوتی چلی گئی اور آخر کار 10 گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانگی ہوئی۔ معلومات کرنے پر پتا چلا کہ فلائٹ میں تاخیر کی وجہ خراب موسم نہیں تھا بلکہ ہمیں لے جانے والا طیارہ دوسرے شہر سے منگوایا گیا تھا۔
Load Next Story