پنجاب پولیس مسلم لیگن کے مغوی رکن اسمبلی رانا جمیل کی بازیابی میں ناکام وفاق سے مدد طلب
صوبائی حکومت مسلسل رابطے میں ہے اور رانا جمیل کی بازیابی کےلئے کی جانے والی کوششوں سے مطمئن ہی، اہل خانہ
رانا جمیل کو جمعے کی رات ان کی اہلیہ سمیت اغوا کرلیا گیا تھا فوٹو : فائل
KARACHI:
پنجاب پولیس دو روز بعد بھی ننکانہ سے تاوان کے لئے اغوا کئے گئے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی رانا جمیل کا سراغ لگانے میں ناکام ہوگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رانا جمیل کے اغوا کے بعد ننکانہ شہر اور گرد و نواح کے علاقوں کی ناکہ بندی کے باوجود اب تک پولیس کوئی کامیابی حاصل نہیں کرسکی جس کے بعد پنجاب پولیس نے وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے باضابطہ طور پر تعاون کی درخواست کردی ہے۔ رانا جمیل کے بھائی رانا وکیل کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت ان سے مسلسل رابطے میں ہے اور وہ رانا جمیل کی بازیابی کےلئے حکومتی کوششوں سے مطمئن ہیں۔ اغوا کاروں نے تاوان کے لئے ان سے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا، ہم امید رکھتے ہیں کہ جلد ہی کوئی نتیجہ نکل آئے گا۔
واضح رہے کہ رانا جمیل کو جمعے کی رات ان کی اہلیہ کے ہمراہ اس وقت اغوا کرلیا گیا تھا جب وہ کسی تقریب میں شرکت کے لئے جارہے تھے۔تاہم اغوا کاروں نے کچھ دیر بعد ان کی اہلیہ کو 5 کروڑ روپے تاوان کے مطالبے کے ساتھ رہا کردیا تھا۔