گستاخانہ فلم کے خلاف عالمی سطح پراحتجاج کا سلسلہ جاری

مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے مظاہروں کے بعد امریکہ نے خطے میں بحری جہاز، اضافی فوج اور اسپیشل فورسز تعینات کردی ہیں

مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے مظاہروں کے بعد امریکہ نے خطے میں بحری جہاز، اضافی فوج اور اسپیشل فورسز تعینات کردی ہیں، فوٹو : اے ایف پی

KARACHI:
امریکا میں بنائی جانے والی گستاخانہ فلم کے خلاف مشرق وسطیٰ، افغانستان ، مصر،عراق،ملائیشیا اور بھارت سمیت عالمی سطح پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق گستاخانہ فلم کے خلاف فلسطین میں مظاہرین اوراسرائیلی سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپوں بھی ہوئیں اس دوران مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے بعد اسرائیلی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کا استعمال کیا۔


مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے مظاہروں کے بعد امریکا نے خطے میں اپنا بحری بیڑہ ، اضافی فوج اور اسپیشل فورسز تعینات کردی ہیں۔

مصر میں گستاخانہ فلم بنانے والے کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے ہیں جبکہ بھارت ، افغانستان ، عراق، ملائیشیا سمیت عالمی سطح پر گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
Load Next Story