پیمرا پردباؤ سےثابت ہوتاہے کہ حکومت اداروں کے درمیان تصادم چاہتی ہے شیریں مزاری

عابد شیرعلی صوبائی تعصب کوفروغ دینے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دیں، مرکزی سیکریٹری اطلاعات تحریک انصاف

۔وزیر اطلاعات معذرت کرنے کے بجائےجیو کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، شیریں مزاری فوٹو: فائل

تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ پیمرا پر دباؤ سے ثابت ہوتا ہےکہ حکومت اداروں کے درمیان تصادم چاہتی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں شیریں مزاری نے کہا ہے کہ صحافی حامد میر پر حملے کے بعد جیو نیوز پر مسلسل 8 گھنٹے آئی ایس آئی کے سربراہ کا میڈیا ٹرائل کیا گیا۔ اس کے باوجود وزارت اطلاعات جیو کے خلاف وزرات دفاع کی درخواست کو مسلسل التوا میں رکھ رہی ہے۔وزیراطلاعات معذرت کرنےکے بجائےجیو کے ترجمان بنےہوئےہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ سارے معاملےمیں حکومت شریک تھی۔

تحریک انصاف کی رہنما کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا ہے،عابد شیرعلی صوبائی تعصب کوفروغ دینے کے بجائے اپنے کام پر توجہ دیں۔
Load Next Story