جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں میں تصادم متعدد زخمی
طلبہ تنظیموں کے کارکنوں نے پتھروں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا، زخمیوں کو جامعہ کراچی کے کلینک منتقل کیا گیا
جامعہ کراچی میں دو روز قبل بھی طلبہ تنظیموں منیں تصادم ہوا تھا۔فوٹو: فائل
جامعہ کراچی میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق طلبہ تنظیموں کے کارکنوں نے ایک دوسرے پر پتھروں اور ڈنڈوں کا استعمال کیا، زخمی ہونے والے طلبہ کو جامعہ کراچی کے کلینک میں منتقل کر دیا گیا۔
تنظیموں میں تصادم جامعہ کراچی کے ایڈمن بلاک کے سامنے ہوا، جس کے بعد رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ جامعہ کے اندر حالات کشیدہ ہوگئے۔
واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں دو روزہ قبل بھی محمود الحسن لائبریری میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان تصادم ہوا تھا، اس کے نتیجے میں 4 طلبہ زخمی ہوئے تھے۔