چیف الیکشن کمشنر کے نام اور تصویر سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ کا انکشاف

ہم جیسے جیسے انتخابات کے قریب جا رہے ہیں، اس طرح کے ہتھکنڈے بڑھ رہے ہیں، نگراں وزیر اطلاعات

فوٹو فائل

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام اور تصویر سے بنایا گیا جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ سامنے آگیا۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمیشنر کے نام اور تصویر سے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ عوام چیف الیکشن کمشنرکے نام سے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس اور ان سے پھیلائے گئے پیغامات سے ہوشیار رہیں اور انہیں نظر انداز کریں۔

Load Next Story