ایف آئی اے کی کارروائی انسانی اسمگلر گرفتار

گرفتار ملزم نے 11 پاکستانیوں کو چین کے بزنس ویزے لگوا کر دئیے تھے, ایف آئی اے

ملزم کی نشاندہی پر مزید کارروائی کی جارہی ہے،ایف آئی اے:فوٹو:فائل

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق 35 پاکستانی شہریوں کی چین سے ہانگ کانگ اسمگلنگ کے سلسلے میں چھاپہ مار ٹیم نے انسانی اسمگلر قمر زمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم نے 11 پاکستانیوں کو چین کے بزنس ویزے لگوا کر دئیے تھے۔ ملزم نے ویزہ فیس کے نام پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس وصول کیے تھے۔


ایف آئی اے کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم نے مذکورہ ویزے جعلی سپورٹنگ دستاویزات پر حاصل کئے اور وہ دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے شہریوں کو چین سے ہانگ کانگ کی سرحد عبور کروانے میں ملوث تھا۔

اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کی جانب سے ملزم قمر زمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منسوخ کی گئی جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مزید کارروائی کی جارہی ہے اور مذکورہ نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 
Load Next Story