بونیر میں نامعلوم افراد نے گھر کو آگ لگادی 3 خواتین سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق

ابتدائی طور پر فائرنگ اور گھر میں آگ لگانے کی وجہ خواتین کا تنازعہ بتایا جارہا ہے تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

ابتدائی طور پر فائرنگ اور گھر میں آگ لگانے کی وجہ خواتین کا تنازعہ بتایا جارہا ہے تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔ فوٹو:فائل

پلواڑی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرنے کے بعد گھر کو آگ لگادی جس سے 3 خواتین سمیت 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق بونیر کے علاقے پلواڑی میں رات گئے نامعلوم افراد نے مہابر نامی شخص کے گھر پر پہلے فائرنگ کی اور اس کے بعد گھر کو آگ لگادی۔ جس سے گھر میں موجود مہابر، اس کی بیوی، بیٹی اور بہو جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے اس المناک واقعےکی رپورٹ درج کرکے مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی ہے تاہم ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ خواتین کا تنازعہ بتایا جاتا ہے۔
Load Next Story