مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سلمیٰ بٹ سے بدتمیزی پرتحریک انصاف کے28کارکنوں پر مقدمہ
مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کی نومنتخب رکن اسمبلی نگہت انتصار بھٹی کا بیٹا اور بھتیجا بھی نامزد ہے
29 مئی کو پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 107 پر ضمنی انتخاب کے دوران سلمیٰ بٹ کےساتھ بدتمیزی کی گئی تھی فوٹو: ایکسپریس نیوز
پولیس نے مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سلمیٰ بٹ سے بدتمیزی پرتحریک انصاف کے 28 کارکنوں پر مقدمہ درج کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد میں 29 مئی کو پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 107 پر ضمنی انتخاب کے دوران سلمیٰ بٹ کےساتھ بدتمیزی کی گئی تھی، جس پر سٹی پولیس پنڈی بھٹیاں نے پاکستان تحریک انصاف کی نومنتخب رکن اسمبلی نگہت انتصار بھٹی کا بیٹا عون جہانگیر بھٹی اور بھتیجے عزم جہانگیر بھٹی سمیت تحریک انصاف کے 13 نامزد اور 15نامعلوم کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے 10 کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ پی پی 107 کے ضمنی انتکاب میں کئی مقامات پر مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں تھی تاہم انتخاب میں تحریک انساف کی امیدوار نگہت انتصار کامیاب ہوئیں۔