بھارت کی 29 ویں ریاست ’’تلنگانہ‘‘ باضابطہ طور پر وجود میں آگئی

نئی ریاست ریاست آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدرآباد سمیت گرد و نواح کے 10 اضلاع پر مشتمل ہے۔

رواں برس بھارتی ایوان بالا نے نئی ریاست کے قیام کی منظوری دی تھی۔ فوٹو: فائل

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے 10 اضلاع پر مشتمل نئی ریاست ''تلنگانہ'' کا باضابطہ قیام عمل میں آگیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق تلنگانہ ریاست کا باضابطہ قیام اتوار اور پیر کی درمیانی شب کو مقامی وقت کے مطابق رات12 بجے عمل میں آیا۔ یہ ریاست آندھرا پردیش کے دارالحکومت حیدرآباد سمیت گرد و نواح کے 10 اضلاع پر مشتمل ہے تاہم حیدرآباد آئندہ 10 برس تک دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت رہے گا۔ اس دوران آندھرا پردیش اپنا دارالحکومت قائم کرے گی۔

واضح رہے کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کا مطالبہ 1956 میں اس وقت سے ہی سامنے آگیا تھا جب ریاست آندھرا پردیش کا قیام عمل میں آیا تھا تاہم 60 سال کی جدو جہد کے بعد رواں برس بھارتی ایوان بالا نے اس کے قیام کی منظوری دی تھی۔
Load Next Story