پاکستان مخالف بھارتی فلم فائٹر کی ریلیز متحدہ عرب امارات میں روک دی گئی

اس بُری خبر سے فلم کے ہدایتکار، پروڈیوسرز، اداکار ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کو بڑا دھچکا لگا

فلم 'فائٹر' آج 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کی گئی : فوٹو : فلم پوسٹر

بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی پاکستان مخالف فلم 'فائٹر' کی ریلیز متحدہ عرب امارات میں روک دی گئی۔

گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ تمام خلیجی ممالک نے پاکستان کے خلاف بنائی جانے والی بالی ووڈ فلم 'فائٹر' کی ریلیز پر پابندی عائد کردی ہے اور صرف محتدہ عرب امارات نے فلم کی ریلیز کی اجازت دی ہے۔

اس بُری خبر سے فلم کے ہدایتکار، پروڈیوسرز، اداکار ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کو بڑا دھچکا لگا تھا، اب آج فلم کی ریلیز کے دن ایک اور بُری خبر سامنے آگئی ہے۔
Load Next Story