غداری کیس تحقیقاتی رپورٹ اور دیگر دستاویزات پرویزمشرف کے وکلا کو فراہم کردی گئیں
دستاویزات838 صفحات پر مشتمل ہیں جن میں انٹیلی جنس رپورٹ، کابینہ اجلاس کا ریکارڈ اور تفتیشی رپورٹ شامل ہیں۔
کسی گواہ نے عدالت میں پیش ہونے سے گریز کیا توسمن جاری عدالت کریں گے، خصوصی عدالت فوٹو: فائل
غداری کیس میں استغاثہ نے تحقیقاتی رپورٹ اور دیگر دستاویزات سابق صدر پرویز مشرف کے وکلا کو فراہم کردی ہیں۔
جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بنچ نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر وکیل استغاثہ نے سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے طلب کردہ تمام دستاویزات عدالت میں پیش کردیں۔ جسے بعد ازاں سابق صدر کے وکلا کو فراہم کردیا گیا۔ اس موقع پر جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے کہ اگر یہ دستاویزات سماعت سے چند روز قبل دے دی جاتیں تو بہتر ہوتا۔ وکیل استغاثہ اکرم شیخ نے موقف اختیار کیا کہ دستاویزات838 صفحات پر مشتمل ہیں جن میں انٹیلی جنس رپورٹ، کابینہ اجلاس کا ریکارڈ اور تفتیشی رپورٹ شامل ہیں۔
پرویزمشرف کے وکلا نے استدعا کی کہ انہیں درخواست پر دلائل کے لئے تین دن کی مہلت دی جائے، جسے عدالت نے مستردکردیا، جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے کہ خصوصی عدالت کے تینوں جج مختلف صوبوں سے آتے ہیں ، اس لئے وکلا صفائی کو یہ بات ملحوظ خاطر رکھنای چاہئے کہ وہ اپنی ہی درخواست پر دلائل دینے کے لئے تیار ہوکر آآئیں۔ عدالت نے دستاویزات کا جائزہ لینے کے لئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی۔