ڈیبیو ٹیسٹ میں پہلی وکٹ لینے پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کا منفرد جشن
کیون سنکلیئر نے اپنے روایتی انداز میں ہوا میں قلابازیاں لگا کر جشن منایا
کیون سنکلیئر اپنے کیریئر کی پہلی وکٹ لینے کے بعد منفرد انداز میں جشن منا رہے ہیں۔ فوٹو : اے ایف پی
آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو ٹیسٹ میچ میں پہلی وکٹ حاصل کرنے پر ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کیون سنکلیئر نے منفرد انداز میں جشن منایا جس پر شائقین داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔
کیون سنکلیئر نے آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کو آؤٹ کرکے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی وکٹ لی اور پھر بھاگتے ہوئے اپنے روایتی طریقے سے ہوا میں قلابازیاں لگا کر جشن منایا۔
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی کی جانب سے ہوا میں قلابازیاں لگانے پر میدان میں بیٹھے شائقین تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے اور اسٹیڈیم تالیوں کی آواز سے گونج اٹھا۔

اوپنر عثمان خواجہ اس وقت 75 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے لیکن آف اسپنر کیون سنکلیئر کی گیند پر آسٹریلوی کھلاڑی وکٹ کے پیچھے کیچ تھما بیٹھے۔
دوسری جانب، ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں اپنی بیٹنگ 289 رنز 9 وکٹوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کر دی۔ اس طرح، مہمان ٹیم کو دوسری اننگز میں 22 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔