حافظ آباد میں لڑکی کو گھروالوں نے گولیاں مارکرنہرمیں پھینک دیا تاہم وہ معجزانہ طورپربچ گئی
لڑکی کے بیان کے مطابق پولیس نے اس کے باپ ، بھائی اور چچا کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
صبا کو ڈسٹرکٹ اسپتال حافظ آباد میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ فوٹو: ایکسپرسی نیوز
پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو گھروالوں نے گولیاں مار کر نہرمیں پھنک دیا تاہم پھر بھی وہ معجزانہ طورپربچ نکلی جبکہ زخمی لڑکی نے واقعے کا مقدمہ اپنے والد اور دیگر اہل خانہ کے خلاف درج کرادیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے افتخارکالونی کی صبا نے اپنے گھر والوں کی رضامندی کے بغیر 5 روز قبل اپنے ایک رشتے دار سے پسند کی شادی کی تھی، گھر والوں نے لڑکی کو دیگر شتے داروں کے ذریعے حیلے بہانے سے حافظ آباد بلایا ، جہاں اس کے باپ بھائیوں اور چچا نے پہلے اسے خوب مارا پیٹا اور پھر کئی گولیاں ماری جو اس کے چہرے اور ہاتھ پر لگیں۔
گھر والے صبا کو مردہ سمجھ کراسے ایک بوری میں بند کرکے جھنگ برانچ نہر میں پھینک آئے تاہم معجزانہ طور پر وہ پانی میں بہہنے کے بجائے کنارے پر آلگی، ہوش میں آنے پر اس نے شور مچایا تو مقامی لوگوں نے اسے نکالا اور ریسکیو 1122 کو طلب کیا جنہوں نے اسے اسپتال منتقل کردیا، صبا کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے لڑکی کے بیان کے مطابق اس کے باپ مقصود احمد، بھائی فیصل، چچا اشفاق احمد اور چچی ساجدہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔