میگا ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ میں موسیقی کے حوالے سے نئی تفصیلات آگئیں

'ہیرا منڈی' میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی ہے

فوٹو : انسٹاگرام

بالی وڈ کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی تہلکہ خیز ویب سیریز 'ہیرا منڈی' میں سات گانے شامل ہوں گے۔

بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ ڈائریکٹر نے گانوں کیلئے شاندار سیٹ لگائے اور اس پر پورا ایک برس صرف کیا ہے۔

ویب سیریز 'ہیرا منڈی' کا پہلا ٹیزر یکم فروری کو جاری کیا گیا جس میں سیریز کی مرکزی اداکاراؤں کے رقص سے لیکر کچھ ایکشن سین بھی دکھائے گئے۔

'ہیرا منڈی' کے ٹیزر میں آزادی سے پہلے کے بھارت میں درباریوں کی زندگیوں میں محبت اور دھوکہ دہی کی کہانی کو شاندار انداز میں دکھایا گیا ہے۔








View this post on Instagram


A post shared by Netflix US (@netflix)




'ہیرا منڈی' کی کہانی کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا ہے اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

ویب سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔
Load Next Story