علی امین گنڈاپور کا قومی و صوبائی اسمبلی سے کامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

سابق وزیراعظم نواز شریف کے حلقے این اے 15 مانسہرہ کا اعلامیہ بھی روک دیا گیا

(فوٹو: فائل)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے رکن علی امین گنڈاپور کا قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-44 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 113 سے کامیابی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نامزد وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-44 اور صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے-113 سے کامیابی حاصل کی تھی اور اب الیکشن کمیشن نے دونوں اسمبلیوں سے کامیابی کا گزٹ نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی امین گنڈاپور سمیت خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے 8 حلقوں کا گزٹ اعلامیہ روک لیا گیا تھا۔


نامزد وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے حلقہ این اے 44 کا اعلامیہ گزٹ اعلامیہ میں شامل نہیں تھا جبکہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے حلقے این اے 15 مانسہرہ کا اعلامیہ بھی روک دیا گیا۔

نواز لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام کے حلقہ کا بھی گزٹ نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا۔

اس کے علاوہ، این اے 27 خیبر، این اے 28 پشاور، این اے 38 کرک، این اے 40 شمالی وزیرستان اور این اے 43 ٹانک کا اعلامیہ بھی جاری نہ ہوسکا۔

 
Load Next Story