عراق میں انبار یونیورسٹی پر مسلح افراد کا قبضہ چھڑپوں میں 50 سے زائد افراد ہلاک

موصل میں جمعہ سے جاری جھڑپوں میں اب تک 38 مسلح افراد اور 21 پولیس اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں

سیکیورٹی فورسزنے یورنیورسٹی کا کنٹرول سنبھال لیا تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،ترجمان وزارت داخلہ فوٹو؛رائٹرز

عراق میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 2 روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 50 سے تجاوز کرگئی جبکہ عسکریت پسندوں نے یونیورسٹی پر قبضہ کرتے ہوئے طلبا کو یرغمال بنا لیا۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی عراق کے شہر موصل میں سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان چھڑپوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 59 کے قریب پہنچ گئی ہے۔ جمعہ کے روز سے اب تک جھڑپوں کے دوران 38 مسلح افراد اور 21 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے ۔


دوسری جانب مسلح افراد نے تازہ کارروائی کے دوران رمادی شہر میں قائم انبار یونیورسٹی میں داخل ہوکر طلبا کو یرغمال بنا لیا جس کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کی بھاری تعداد نے یونیورسٹی کا محاصرہ کرلیا۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے یونیورسٹی میں داخل ہوتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جبکہ یونیورسٹی کے مرکزی دروازے کی طرف جانے والے پل کو بھی دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا ۔


دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے یورنیورسٹی کا کنٹرول سنبھال لیا تاہم فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

Load Next Story