پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کی درخواست واپس لے لی

پشاور ہائیکورٹ نے واپس لینے پر درخواست نمٹادی

پشاور ہائیکورٹ نے واپس لینے پر درخواست نمٹادی

پی ٹی آئی نے مخصوص نشستوں کی درخواست پشاور ہائیکورٹ سے واپس لے لی۔

پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی جانب سے مخصوص نشستوں کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔


وکیل درخواست گزار محمد انعام یوسفزئی نے استدعا کی کہ ہم اس درخواست کو واپس لینا چاہتے ہیں، کیونکہ اس حوالے سے الیکشن کمیشن میں بھی درخواست زیرسماعت ہے، جس پر الیکشن کمیشن نے اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، لہذا اس درخواست کو واپس لیتے ہیں۔

درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر عدالت نے درخواست نمٹا دی۔
Load Next Story