سخت برفانی ماحول میں مراقبہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ڈراما ہے یا آے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ویڈیو ہے

[فائل-فوٹو]

کوہ ہمالیہ کی بلندیوں پر اور برفانی طوفان کے دوران مراقبہ کرنا غیریقینی لگتا ہے لیکن بھارت میں ایک یوگی ایسا ہے جو 2 دہائی سے زائد عرصے سے اس پُرخطر مقام اور سخت ترین ماحول میں مراقبہ کرتے آرہا ہے۔

حال ہی میں ایک ویڈیو آن لائن وائرل ہوئی ہے جس کی صداقت کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک گرما گرم بحث چھڑ گئی ہے۔ ویڈیو میں ایک بھارتی شخص بالوں اور داڑھیوں سمیت برف سے ڈھکا ہوا ہے اور برفانی طوفان کے دوران ایک اونچے پہاڑ پر مراقبہ کر رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ زمین کے اس سخت ٹھنڈے ترین ماحول میں آرام سے مراقبہ کرتے نظر آرہا ہے۔ اس حوالے سے بہت سے لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ ڈراما ہے یا آے آئی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ ویڈیو ہے۔
Load Next Story