ٹنڈو جام گرڈ اسٹیشن میں آتشزدگی کئی دیہات کی بجلی بند
شعلے آسمان سے باتیںکرنے لگے،عملے نے بھاگ کر جان بچائی،آگ نے دفاترکو بھی لپیٹ میں لے لیا، ریکارڈ اور سامان جل گیا.
ٹنڈو جام گرڈ اسٹیشن کے ٹی ٹو پاور ٹرانسفارمر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب اچانک دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔ فوٹو : فائل
ٹنڈو جام گرڈ اسٹیشن کے ٹی ٹو پاور ٹرانسفارمر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب اچانک دھماکوں کے بعد آگ بھڑک اٹھی۔
جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دفاتر کو بھی لپیٹ میں لے لیا، عملے نے بھاگ کر جان بچائی۔ آتشزدگی سے ٹنڈو جام، ٹنڈو قیصر سمیت تعلقہ حیدرآباد دیہی کے ایک درجن سے زائد دیہات کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ آتشزدگی کی اطلاع حیدرآباد فائر بریگیڈ کو دی گئی لیکن سٹی فائر اسٹیشن نے ڈیزل کی عدم فراہمی کو جواز بناتے ہوئے اپنی چاروں گاڑیاں بھیجنے سے انکار کر دیا۔
تاخیر سے آگ مزید بڑھ گئی۔ بعد ازاں لطیف آباد فائر اسٹیشن کی 2 گاڑیوں نے ایک گھنٹے کی جدوجہدکے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم اس دوران دفتری ریکارڈ اور سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
دریں اثنا حیسکو ترجمان کے مطابق ٹنڈو جام گرڈ اسٹیشن کے ٹی ٹو پاور ٹرانسفارمر کے کیبل میں آگ لگنے کے باعث 3 فیڈر متاثر ہوئے ہیں، جن سے ٹنڈو قیصر، ٹنڈو جام زرعی یونیورسٹی کے علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ہے۔