جِنّ اتارنے کیلیے جعلی عامل کا نوجوان خاتون پر تشدد

کلائی کی ہڈی اور پیرکی انگلیاں توڑ دیں،22 سالہ صائمہ کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات۔


Numainda Express September 20, 2012
جن اُتارنے کے لیے شادی شدہ نوجوان خاتون پر جعلی عامل کا بہیمانہ تشدد، کلائی اور پیر کی انگلیاں توڑ دیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI: حیدرآباد کے نواحی علاقے میں جن اُتارنے کے لیے شادی شدہ نوجوان خاتون پر جعلی عامل کا بہیمانہ تشدد، کلائی اور پیر کی انگلیاں توڑ دیں۔

پورے جسم پر تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا۔ تفصیلات مطابق ٹنڈو حیدر کے مین بازار کی رہائشی22 سالہ خاتون اور ایک بچی کی ماں صائمہ کوری نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس کے شوہر سمیت سسرالیوں نے اس پر سے جن اتروانے کے لیے ایک جعلی عامل کو بلایا اور اکیلے کمرے میں چھوڑ دیا۔

جہاں جعلی عامل نے اس پر شدید تشدد کیا، جس سے اس کی کلائی کی ہڈی اور پیروں کی انگلیاں ٹوٹ گئیں جب کے اس کے سر، منہ، کمر، پیٹ اور دونوں گھٹنوں پر بھی تشدد سے نیل ڈال دیے، تشدد کے دوران چیخ وپکار پرکوئی مدد کو نہیں آیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ وہ ایسے شوہر کے ساتھ نہیں رہے گی اور اب اسے انصاف چاہیے۔

مقبول خبریں