کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق

سچل گوٹھ اور محمود آباد سے بھی خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملیں جبکہ عوامی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

کاتون کی موت خودکشی کا نتیجہ لگتی ہے، پولیس فوٹو: فائل

شہر قائد میں آج بھی فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے دوران خاتون سمیت 3 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی کے علاقے عوامی کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا تاہم مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس نے لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی سرد خانے منتقل کردیا جائے گا۔

سچل گوٹھ کے علاقے میں ایک مکان سے خاتون کی پھندا لگی لاش ملی ہےپولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر خودکشی نظر آتا ہے تاہم شواہد اکٹھے کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ محمود آباد نمبر 2 سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
Load Next Story