- فیملی وی لاگنگ کے نام پر فحش مواد کے خلاف درخواست پر پی ٹی اے سے رپورٹ طلب
- چار سدہ انٹرچینج کے نزدیک فائرنگ، تین افراد جاں بحق ایک زخمی
- 400 کلومیٹر رینج کے حامل فتح II گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
- نجکاری کیلیے پیش کیے جانے والے 25 سرکاری اداروں کی فہرست قومی اسمبلی میں پیش
- عدلیہ میں مداخلت کا ثبوت ہے تو پیش کریں، ورنہ ابہام بڑھ رہا ہے، فیصل واوڈا
- حسن علی کو تیسرا ٹی20 کیوں کھلایا؟ بابر نے وجہ بتادی
- جھوٹی خبروں کیخلاف نیا قانون تیار ہے صحافیوں کو اعتراض ہے تو رجوع کریں، پنجاب حکومت
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت بڑھ گئی
- دبئی لیکس میں بھارتی سب سے آگے؛ مودی کے دوستوں کی جائیدادیں بھی نکل آئیں
- ورلڈکپ اسکواڈ کا اعلان کیوں نہیں ہوا؟ رمیز راجا سلیکشن کمیٹی پر برہم
- وزیراعلی پنجاب نے لاہور میں 36 ارب کے ترقیاتی کام روک دیے
- گورنر خیبرپختونخوا کے اپنی رہائشگاہ ’’کے پی کے ہاؤس‘‘ آنے پر پابندی
- حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی مزید مہنگی کرنے کی یقین دہانی کرادی
- نقل مافیا اور آپریشن راہ راست
- یونیورسٹیاں پاکستان کا مستقبل ہیں، منظم طریقے سے تباہ کیا جارہا ہے، چیف جسٹس
- پی ایس ایل سے آئی پی ایل کا ٹکراؤ؛ فرنچائزز نے مخالفت کردی
- حماس سے جھڑپوں، حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اسرائیلی فوجی سمیت 2 ہلاک، 5 زخمی
- پی ایس ایل کا مذاق؛ بھارتیوں کے پیروں تلے زمین نکلنے لگی
- فلسطین کے حامی مظاہرین کا برطانیہ میں اسرائیلی ڈرون ساز فیکٹری کے باہر احتجاج
- تحریک انصاف کا 9 مئی مقدمات میں دہشت گردی کی دفعہ چیلنج کرنے کا فیصلہ
سنجے لیلا بھنسالی کی ویب سیریز 'ہیرا منڈی' کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان
ممبئی: بالی ووڈ کے نامور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے مداحوں کا انتظار ختم کرواتے ہوئے اپنی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سیریز نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 27 مارچ کو سنجے لیلا بھنسالی نے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس میں اُن کی نئی آنے والی ویب سیریز ‘ہیرامنڈی’ کی پوری ٹیم اور کاسٹ نے شرکت کی۔
اس شاندار تقریب میں ڈرون لائٹ شو کا اہتمام کیا گیا، ان لائٹس کے ذریعے بتایا گیا کہ ویب سیریز ‘ہیرامنڈی’ رواں سال یکم مئی کو او ٹی ٹی پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔
تقریب میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ریچا چڈھا، سنجیدا شیخ اور شرمین سیگل موجود تھیں لیکن ادیتی راؤ حیدری نے اداکار سدھارتھ سے اپنی شادی کی وجہ سے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔
اس موقع پر سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ میں ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ کی دنیا کو نیٹ فلکس پر لانے کے لیے پوری کاسٹ اور ٹیم کا شکر گزار ہوں۔
مزید پڑھیں: ویب سیریز ‘ہیرا منڈی’ کا پہلا ٹیزر ریلیز ہوتے ہی چھا گیا
سنجے لیلا بھنسالی نے کہا کہ ہم یکم مئی کا بےصبری سے انتظار کررہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ دُنیا بھر کے شائقین بھی ‘ہیرامنڈی’ کی ریلیز کے لیے پُرجوش ہیں۔
دوسری جانب نیٹ فلکس انڈیا اور بھنسالی پروڈکشن نے انسٹاگرام پر تقریب کی ویڈیو پوسٹ کی اور اس مشترکہ پوسٹ میں کہا کہ وہ لمحہ آگیا ہے جس کا آپ انتظار کر رہے تھے۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی مہاکاوی، شاندار سیریز ‘ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار’ یکم مئی کو صرف نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔
واضح رہے کہ ‘ہیرا منڈی’ کو 1940 کے دور میں سیٹ کیا گیا ہے اور اس میں دربار والوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات پر کہانی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔
ویب سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، ریچا چڈھا، سنجیدا شیخ اور شرمین سیگل شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔