کراچی ایئرپورٹ حملے میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہوسکتاہے مسعود خان

ڈرون حملوں سے پاکستان اورخطے میں امن و استحکام کیلئے کوششوں پرمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ

غیر حل شدہ تنازعات سیاسی اور اقتصادی ناانصافی جیسی دہشتگردی کی بنیادی وجوہات کو ختم کرنے کی ضرورت ہے، مسعود خان فوٹو: فائل

FAISALABAD:
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے کہا ہے کہ کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملے میں غیرملکی ہاتھ ملوث ہوسکتاہے۔


اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لائحہ عمل کی تیاری کے لئے اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان کی نمائندگی اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقبل مندوب مسعود خان نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ڈرون حملوں سے حکومت کی پاکستان اور خطے میں امن و استحکام کے لئے کوششوں پرمنفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

مسعود خان نے کہاکہ دنیا میں دہشت گردی کی بنیادی وجوہات غیر حل شدہ تنازعات، سیاسی اور اقتصادی ناانصافی ہے جسے ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی ایئرپورٹ پر دہشت گردوں کے حملوں میں غیر ملکی ہاتھ بھی ملوث ہوسکتا ہے ہمیں اسے بھی ڈھونڈنے کی ضرورت ہے۔
Load Next Story