- پیرس اولمپکس؛ کس غلطی پر جنوبی کوریا نے انٹرنیشنل کمیٹی نے معافی مانگی
- ملتان؛ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی بھی ہنی ٹریپ کا شکار
- دوسرا 4 روزہ میچ؛ بنگلادیش اے کو پاکستان شاہینز پر 163 رنز کی برتری
- چیمپئینز ٹرافی؛ 2 افغان کرکٹرز نے پاکستان میں کھیلنے سے متعلق بڑا اعلان کردیا
- وفاقی وزیر داخلہ کا رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ
- پختونخوا میں قیام امن کیلیے درکار تمام وسائل فراہم کریں گے، علی امین گنڈاپور
- ویمنز ایشیاکپ؛ سیمی فائنل میں شکست کے بعد کپتان ندا ڈار کا بیان آگیا
- پختونخوا میں دہشتگردی واقعات؛ پولیس کیلیے اسلحہ اور جدید آلات خرید لیے گئے
- 25 کروڑ عوام کو حق ملے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا، امیر جماعت اسلامی
- کراچی میں 29 اور 30 جولائی کو موسلادھاربارش کا امکان
- چیمپئینز ٹرافی؛ 99.9 فیصد کنفرم! بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی
- لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار
- ڈیجیٹل محبت اور اس کی تباہ کاریاں
- پولیس کی ڈیوٹی جماعت اسلامی کے دھرنے پر لگادی گئی، عدالتی کارروائیاں متاثر
- امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش
- پیرس اولمپکس؛ الجزائر کے ایتھلیٹس کا 1961 میں جاں بحق افراد کو خراج تحسین
- کراچی میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک، خاتون ڈکیت گرفتار
- اسلام آباد؛ ضلعی عدالتوں میں ڈیجیٹل سسٹم کا آغاز، مقدمات کی تفصیل آن لائن ہو گئی
- نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گِرد قانونی گھیرا تنگ
- زمبابوین وکٹ کیپر نے ٹیسٹ کرکٹ کی 147 سالہ تاریخ کا ناپسندیدہ ریکارڈ بنالیا
58 سالہ کینیڈین دادی اماں نے طویل ترین پلانک کا ریکارڈ توڑ دیا
![فوٹو: اے بی سی نیوز](https://c.express.pk/2024/04/2629257-plankrecord-1713105502-672-640x480.jpg)
فوٹو: اے بی سی نیوز
البرٹا: کینیڈین خاتون ڈونا جین وائلڈ نے طویل ترین پلانک لگانے کا گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔
اے بی سی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کینیڈا کی ریٹائرڈ ہائی اسکول ٹیچر 58 سالہ ڈونا جین وائلڈ نے 4 گھنٹے 30 منٹ 11 سیکنڈ تک پلانک لگاکر سابقہ ریکارڈ کو 10 منٹ سے توڑ دیا۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق پچھلا ریکارڈ 2019 میں کینیڈا کی ہی ڈانا گلواکا نے قائم کیا تھا جو 4 گھنٹے 19 منٹ 55 سیکنڈ تھا۔
نیا ریکارڈ قائم کرنے والی ڈونا جین وائلڈ نے گینز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ میرے 12 پوتے پوتیوں نے مجھے اس ریکارڈ کو توڑنے کیلئے موٹیویٹ کیا۔
ہاتھوں اور بازوؤں کے دائمی درد میں مبتلا ڈونا جین وائلڈ نے کہا کہ 12 سال قبل کلائی کی چوٹ کے بعد انہیں پلانک لگانے کا شوق ہوا تھا یہاں تک کہ میں نے ریکارڈ توڑنے کی مشق کرتے ہوئے دن میں چھ گھنٹے تک پلانک لگایا۔
ڈونا جین وائلڈ نے کہا کہ مجھے اب تک یقین نہیں آرہا کہ میں یہ ریکارڈ بنا چکی ہوں، یہ سب ایک خواب کی طرح محسوس ہوتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔