- جسٹس (ر) مظہر عالم کا سپریم کورٹ میں بطور ایڈہاک جج تعیناتی پر اظہارِ رضامندی
- مصطفی کمال کیخلاف نیب ریفرنس بحالی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
- ناروے کپ؛ اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹورنامنٹ کیلئے کٹ کی رونمائی کردی گئی
- پنجاب بھر میں کوڑا ٹیکس عائد کردیا گیا
- لڑکے سے زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار
- رواں سال ملک میں 27,542 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، بیشتر کا تعلق آئی ٹی سے
- خیبر پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دل کے علاج کے ریٹس میں اضافے کی منظوری
- امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے
- پیرس اولمپکس؛ کس غلطی پر جنوبی کوریا نے انٹرنیشنل کمیٹی نے معافی مانگی
- ملتان؛ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی بھی ہنی ٹریپ کا شکار
- دوسرا 4 روزہ میچ؛ بنگلادیش اے کو پاکستان شاہینز پر 163 رنز کی برتری
- چیمپئینز ٹرافی؛ 2 افغان کرکٹرز نے پاکستان میں کھیلنے سے متعلق بڑا اعلان کردیا
- وفاقی وزیر داخلہ کا رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلیفونک رابطہ
- پختونخوا میں قیام امن کیلیے درکار تمام وسائل فراہم کریں گے، علی امین گنڈاپور
- ویمنز ایشیاکپ؛ سیمی فائنل میں شکست کے بعد کپتان ندا ڈار کا بیان آگیا
- پختونخوا میں دہشتگردی واقعات؛ پولیس کیلیے اسلحہ اور جدید آلات خرید لیے گئے
- 25 کروڑ عوام کو حق ملے بغیر دھرنا ختم نہیں ہوگا، امیر جماعت اسلامی
- کراچی میں 29 اور 30 جولائی کو موسلادھاربارش کا امکان
- چیمپئینز ٹرافی؛ 99.9 فیصد کنفرم! بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی
- لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے ایئر ہوسٹس غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار
تم نے میری گھڑی پہنی ہے؟؟ لائیو نشریات میں اینکر نے رپورٹر بہن کو پکڑ لیا
![فوٹو: ویڈیو گریب](https://c.express.pk/2024/04/2629270-mywatch-1713110022-957-640x480.jpg)
فوٹو: ویڈیو گریب
بہن بھائی اکثر بغیر اجازت ایک دوسرے کی چیزیں استعمال کرتے ہیں جس پر کبھی جھگڑا بھی ہوجاتا ہے۔
تاہم حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں غیر ملکی ٹی وی سے وابستہ دو اسپورٹس جرنلسٹ بہنوں کینڈرا اینڈریوز اور ملیکا اینڈریوز کے درمیان براہ راست نشریات کے دوران دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی۔
کینڈرا اینڈریوز اسپورٹس کمپلیکس سے لائیو رپورٹنگ کررہی تھیں تب اسٹوڈیو میں موجود انکی بہن اینکر ملیکا اینڈیوز نے اسے اپنی گھڑی پہنے ہوئے دیکھ لیا۔
ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسٹوڈیو میں موجود ملیکا اچانک اپنے جملے کے بیچ میں رک جاتی ہے اور کینڈرا سے پوچھتی ہے کہ “کیا یہ میری گھڑی ہے؟” وہ اسکرین پر نظریں چراتی ہے اور تصدیق کرتی ہے “ہاں، یہ میری ہی گھڑی ہے”۔
اسٹوڈیو میں موجود انکے ساتھی اینکر نے ملیکا کے شبہات کی تصدیق کی اور کہا کہ کینڈرا نے واقعی تمہاری گھڑی پہن رکھی ہے۔
کینڈرا اس دعوے کی تردید کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن اس کی مسکراہٹ اس کوشش کو مشکوک بنادیتی ہے۔
ملیکا اینڈریوز نے قومی بہن بھائیوں کے دن کے موقع پر اس کلپ کو انسٹاگرام پر شیئر کیا اور لکھا یہ گھڑی اب تمہاری ہوئی، پیاری بہن خوش رہو جس پر کینڈرا نے لکھا کہ یہ کیا کہہ رہی ہیں۔۔۔ آپ کی چیز میری اور میری چیز میری۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔