- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
اسرائیلی بمباری میں شہید حاملہ خاتون کی بعد از وفات پیدا ہونے والی بیٹی بھی چل بسی
فلسطین: غزہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والی حاملہ خاتون کے پیٹ سے معجزانہ طور پر زندہ بچ جانے والے بچی جان کی بازی ہار گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے غزہ میں رفح کے علاقے میں اسرائیلی فوج نے وحشیانہ بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں سبرین السکنی نامی فلسطینی حاملہ خاتون اپنے شوہر اور 3 سالہ بیٹی سمیت شہید ہوگئی تھیں۔
جب ڈاکٹرز کو پتا چلا تھا کہ خاتون کی کوکھ میں موجود ننھی جان بمباری میں محفوظ رہی تو ڈاکٹروں نے فوری آپریشن کرکے نومولود کو بچالیا تھا۔
ڈاکٹروں نے شہید خاتون کی نومولوڈ بیٹی کا نام ’شہید سبرین کی بیٹی‘ رکھا تھا، پیدائش کے وقت بچی کا وزن 1.4 کلو گرام تھا اور بچی کی حالت بھی بہتر ہورہی تھی۔
مزید پڑھیں: اسرائیلی بمباری میں حاملہ خاتون شہید؛ بچہ معجزانہ طور پر محفوظ
اب برطانوی نشریاتی ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ نومولود بچی بھی اپنی جان کی بازی ہار گئی ہے، بچی کو اُس کی شہید والدہ کے پہلو میں سپردخاک بھی کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ 77 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔