شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب جاری مزید 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک
جیٹ طیاروں نے میرعلی کے علاقوں خیسُور، خوشحالی اور کاسکی میں دہشت گردوں کی 8 کمین گاہوں کو نشانہ بنایا۔
گزشتہ 3 روز کے دوران اب تک 180 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔۔ فوٹو: رائٹرز/فائل
شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے تیسرے روز جیٹ طیاروں کی بمباری سے مزید 50 دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے 8 مشتبہ تھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پیراور منگل کی درمیانی رات اور علی الصبح جیٹ طیاروں نے میرعلی کے علاقوں خیسُور، خوشحالی اور کاسکی میں دہشت گردوں کی 8 کمین گاہوں کو نشانہ بنایا۔ بمباری سے 50سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں جن میں اکثریت غیر ملکی شامل ہیں۔
دوسری جانب شمالی وزیرستان میں آج پانچویں روز بھی کرفیو نافذ ہے جس کی وجہ سے علاقے میں اشیائے خورد و نوش کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور گزشتہ 3 روز کے دوران اب تک 180 سے زائد دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔