لفٹ استعمال کرنے کے عادی افراد میں جلد موت کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، تحقیق

ویب ڈیسک  پير 29 اپريل 2024
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

ناروچ: ایک نئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر کوئی شخص طویل عرصے تک زندہ رہنا چاہتا ہے تو جب بھی کسی اوپری منزل کی طرف چڑھنا ہو تو بجائے کے لفٹ کا سہارا لیا جائے، سیڑھیاں چڑھنے کو ترجیح دیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی محققین نے حالیہ تحقیق میں بتایا ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے سیڑھیاں چڑھتے ہیں ان میں کسی بھی وجوہات سے مرنے  کا خطرہ 24 فیصد کم ہوجاتا ہے اور دل کی کسی بیماری سے مرنے کا خطرہ 39 فیصد کم ہوتا ہے۔

سیڑھیاں چڑھنے والے افراد کا ان لوگوں سے موازنہ کیا گیا جو ہمیشہ لفٹ استعمال کرنے کے عادی رہے تھے۔ نتائج سے یہ بھی معلوم ہوا کہ سیڑھیاں چڑھنا ہارٹ اٹیک، ہارٹ فیل ہونے یا فالج کا کم خطرے سے بھی منسلک ہے۔

برطانیہ میں ناروِچ یونیورسٹی ہاسپٹل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کی محقق، ڈاکٹر سوفی پیڈوک کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اگر آپ کے سامنے سیڑھیاں چڑھنے یا لفٹ لینے کے دونوں آپشنز آئیں تو آپ سیڑھیوں کا چناؤ کریں کیونکہ یہ آپ کے دل کی صحت کیلیے فائدہ مند ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیڑھیاں چڑھنا جسمانی سرگرمی کی ایک  انتہائی آسان عملی شکل ہے لیکن اکثر لوگ اسے جلد بازی میں نظرانداز کردیتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔