سی سی پی نے آرامکو میں 40 فیصد ایکویٹی حصص کے حصول کی منظوری دیدی

نمائندہ ایکسپریس  منگل 30 اپريل 2024
یہ ٹرانزیکشن آرامکو کی پاکستان کی فیول ریٹیل مارکیٹ میں پہلی انٹری کی نشاندہی کرتی ہے۔ فوٹو: ارامکو

یہ ٹرانزیکشن آرامکو کی پاکستان کی فیول ریٹیل مارکیٹ میں پہلی انٹری کی نشاندہی کرتی ہے۔ فوٹو: ارامکو

اسلام آباد: سی سی پی نے آرامکو میں 40 فیصد ایکویٹی حصص کے حصول کی منظوری دے دی۔

کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے آرامکو میں 40 فیصد ایکویٹی حصص کے حصول کی منظوری دے دی۔ آرامکو مربوط توانائی اور کیمیکلز میں عالمی لیڈر کی حیثیت رکھتا ہے۔

یہ ٹرانزیکشن آرامکو کی پاکستان کی فیول ریٹیل مارکیٹ میں پہلی انٹری کی نشاندہی کرتی ہے جو ملک کی اقتصادی صلاحیت اور اس کی ترقی پر اس کے اعتماد کا اظہار کرتا ہے آرامکو ایک سنگاپور کی کمپنی ہے جو کہ مکمل طور پر سعودی آرامکو کی ملکیت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔