پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل عہدے سے مستعفی

ویب ڈیسک  جمعرات 2 مئ 2024
(فوٹو: ایکسپریس ویب)

(فوٹو: ایکسپریس ویب)

 لاہور: پی سی بی میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیکل کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے اپنا استعفا کھلاڑیوں کی میڈیکل رپورٹ سامنے آنے کے بعد دیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: احسان اللہ کی انجری؛ پی سی بی نے تحقیقات کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اَن فٹ کھلاڑیوں احسان الله، ارشد اقبال، ذیشان ضمیر کی انجریز کی تشخیص کے لیے ایک آزادانہ انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی ، جس نے اپنی رپورٹ کرکٹ بورڈ میں جمع کروا دی ہے۔

محسن نقوی کی جانب سے اس بات کا عندیہ دیا گیا تھا کہ کمیٹی کی رپورٹ میں اگر اس بات کی نشاندہی کی گئی کہ کھلاڑیوں کی انجریز کی تشخیص میں کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو ذمے داروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: احسان اللہ کی انجری سے متعلق رپورٹ جلد بورڈ کو وصول ہونے کا امکان

واضح رہے کہ ڈاکٹر سہیل سلیم پی ایس ایل میں کورونا کیسز کے ایشو پر بھی مستعفی ہوئے تھے، تاہم سابق بورڈ سربراہ ذکا اشرف کے دور میں ان کی بورڈ میں دوبارہ واپسی ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔