- کیا سچی بات کرنے پر آپ وزیراعظم کو بھی بلائیں گے؟، فیصل واوڈا
- بھارت اور بنگلہ دیش میں موسلادھار بارشوں سے 38 افراد ہلاک
- نیب کا بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے دفتر پر چھاپہ، ریکارڈ قبضے میں لے لیا
- عید الاضحیٰ پر کراچی میں مویشیوں کا سب سے بڑا شہر آباد، خریدار غائب
- پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ
- شدید گرمی میں پالتوجانوروں اور پرندوں پر خصوصی توجہ ضروری
- خیبرپختونخوا اسمبلی میں الیکشن ٹریبونل آرڈیننس کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور
- حکومتی اتحادی ایم کیو ایم پاکستان نے نیب ترامیم پر اعتراضات اٹھادیے
- جیسے انگریزوں سے آزادی لی ویسے ہی اپنا حق لیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
- پاکستانی والی بال ٹیم کا آسٹریلیا کے خلاف فاتحانہ آغاز
- فلسطینی شہداء کے 1000 لواحقین بطور شاہی مہمان حج کریں گے
- شدید گرمی، اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو روم کولر کی سہولت مل گئی
- کراچی: مویشیوں کی فیس کے نام پر ڈیڑھ سے دو ارب روپے کی کرپشن کا انکشاف
- خیبرپختونخوا پولیس کے ٹک ٹاک استعمال پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ
- کراچی میں آج سے یکم جون تک ہیٹ ویو کی پیش گوئی
- پاک بحریہ نے بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
- بھارت جنوبی ایشیا میں میزائل ڈیولپمنٹ قاتل ہے، جنرل(ر) زبیرمحمود حیات
- امریکا میں طوفان نے تباہی مچادی؛ 23 افراد ہلاک
- فوج کے قدموں میں بیٹھنے والا عمران خان آج فوجیوں اور انکے خاندانوں کو بدنام کررہا ہے، وزیراعظم
- ٹیٹو بنوانا خون کے کینسر کے خطرات بڑھا دیتا ہے، تحقیق
سعودی اور امریکی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں کا آغاز ہوگیا
ریاض: بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع تجارتی بندرگاہ ینبع میں سعودی عرب اور امریکا کی افواج کی مشترکہ جنگی مشقوں ” فیئرس فیوری 24″ کا آغاز ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ان مشقوں کا آغاز مغربی ریجن کے کمانڈر میجر جنرل پائلٹ احمد الدبیس اور امریکی سینٹرل کمانڈ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل رچرڈ جے کوارک کی موجودگی میں ہوا۔
ان مشقوں میں دونوں ممالک کی بحری فوج کے دستے حصہ لے رہے ہیں۔ جن کا مقصد عسکری شراکت داری کو بڑھانا ور جنگی تجربات و مہارت کا تبادلہ کرنا ہے۔
خیال رہے کہ امریکا اور سعودی فوجیں اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر جنگی مشقیں سرانجام دے چکے ہیں لیکن موجودہ غزہ اور یمن کی صورت حال کے پیش نظر اس کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔
امریکا نے اس سے قبل سعودی عرب کو ایٹمی توانائی سے متعلق سہولیات فراہم کرنے سمیت ہتھیاروں کی فراہمی کی بھی پیشکش کی تھی تاہم اس پر مزید بات چیت آگے نہیں بڑھ سکی تھی۔
یاد رہے کہ غزہ کے معاملے پر امریکا، سعودی عرب کے آزاد اور خود مختار فلسطین کے قیام کی تجویز کی حمایت کرتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔