چڑیا گھرمیں صفائی کا فقدان ڈپٹی کمشنر نے نوٹس لے لیا
جانوروں کو بیماریوں سے بچائو کے ٹیکے لگانے اور مچھر مار اسپرے کرانے کی ہدایت
جانوروں کو بیماریوں سے بچائو کے ٹیکے لگانے اور مچھر مار اسپرے کرانے کی ہدایت. فوٹو ایکسپریس
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد آغا شاہ نواز بابر نے رانی باغ چڑیا گھر میںرکھے گئے جانوروں اور پرندوں کی دیکھ بھال کا نوٹس لے لیا۔
پرندوں کی مناسب دیکھ بھال نہ کرنے اور صفائی کے ناقص انتظامات کا نوٹس لیتے ہوئے ٹی ایم اے قاسم آباد کی انتظامیہ سمیت اسسٹنٹ ڈائریکٹر چڑیا گھر کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر جانوروں کو بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے لگوائیں اور مچھر مار اسپرے کے علاوہ صفائی کے بہتر انتظامات کیے جائیں بصورت دیگر ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
چڑیا گھر کے دورے کے دوران انہوں نے مزیدکہا کہ ٹی ایم اے قاسم آباد رانی باغ اور چڑیا گھر سے ہونیوالی آمدنی اور بجٹ کے باوجود جانوروں پر توجہ نہیں دے رہی جو ناقابل برداشت ہے۔
انہوںنے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کہ نایاب جانوروںکو بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی جانب سے چڑیا گھر کو کشتیاں دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مزید جانور اور پرندے منگوانے کے انتظامات کیے جائیں گے۔