اسلام آباد سفارتخانے اور ویزہ سروس بند

سفارتخانوں کو جانے والے راستوں پر سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گے ہیں


ویب ڈیسک September 21, 2012
سفارتخانوں کو جانے والے راستوں پر سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گے ہیں۔ فوٹو کرٹسی ایرانین ایمبیسی

یوم عشق رسولﷺ پرعام تعطیل کے موقع پر تمام سفارتخانے اور ان کی ویزہ سروس بند۔

حکومت کی طرف سے یوم عشق رسولﷺ کے موقع پر عام تعطیل کے اعلان کے باعث سفارتخانے بند کردیئے گئے، سیکیورٹی کے پیش نظر ڈپلومیٹک انکلیو جانے والی بس سروس بھی نہیں چلے گی، جبکہ سفارتخانوں کو جانے والے راستوں پر سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کئے گے ہیں، امریکی سفارتخانے سے جاری ہونے والے بیان میں گستاخانہ فلم کی مذمت کرتے ہوئے اسےانفرادی فعل قراردیا گیاہے۔

مقبول خبریں