احتجاج کامقصدجذبات کااظہارہےشرانگیزی نہیں امین شہیدی

حکومت نے ردعمل میں دیرکی، ڈاکٹرشاہد مسعود ’’ٹودی پوائنٹ‘‘میں شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو

حکومت نے ردعمل میں دیرکی، ڈاکٹرشاہد مسعود ’’ٹودی پوائنٹ‘‘میں شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو، فوٹو: فائل

ڈپٹی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین علامہ امین شہیدی نے کہاہے کہ گستاخانہ فلم کیخلاف پرامن احتجاج ہوناچاہیے۔


کسی بھی سرکاری وغیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا غیرقانونی ہے احتجاج کا مطلب اپنے جذبات کا اظہارہے لیکن اس میں کسی قسم کی کوئی بھی شرانگیزی نہیں ہونی چایئے ۔پروگرام ٹو دی پوائنٹ میں اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اسلام آباد میں پرتشدد احتجاج کیا ان میں ان تنظیموں کے جھنڈے بھی نظر آئے جن پر پابندی ہے ۔آج کا دن بہت ذمے داری سے گزارنے کی ضرورت ہے ۔گستاخانہ فلم امریکا کی مرضی کے بغیر نہیں بن سکتی۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہاکہ وفاق کو بخار ہے کہ اپنا ہر کام حکومت پنجاب پر ڈال دیتے ہیں گستاخانہ فلم کے خلاف احتجاج تو لیبیا سے چلا اب وہاں بھی کیا مسلم لیگ ن کا کردار تھا ۔

احتجاج کرتے ہوئے ہمیں صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔پیپلزپارٹی کی رہنما عاصمہ ارباب عالمگیر نے کہاکہ گستاخانہ فلم کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے مگر اس موقع پر ہمیں سیاست اور پوائنٹ اسکورنگ نہیں کرنی چاہیے ۔ حکومت پنجاب کی ذمہ داری تھی کہ وہ وفاق کو آگاہ کرتی کہ احتجاج میں شامل لوگ اسلام آباد کی طرف بڑھ رہے ہیں ۔تجزیہ کارڈاکٹر شاہد مسعودکہاکہ اصل بات یہ ہے کہ اس واقعے کو ہوئے ایک ہفتہ گزرگیا اور حکومت کی طرف سے کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا یہاں تک کہ جب قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد آئی تب بھی کسی وزیر صدریا وزیراعظم نے کوئی بیان نہیں دیا جس سے عوام کے جذبا ت ترجمانی نہیں ہوسکی۔ جب حکومتیں دیر کردیں تو پھر ایسے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں ۔
Load Next Story