لاہور درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
ملزمان میں رضا ، عبدالقدیراور ناصر علی شامل ، ملزمان شہریوں کا پیچھا کرتے اور سنسان جگہوں پر لوٹ لیتے تھے، پولیس
ملزمان رضا ، عبدالقدیراور ناصرعلی پولیس کی تحویل میں ( فوٹو: ایکسپریس )
جوہر ٹاون پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث 3 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں رضا ، عبدالقدیراور ناصرعلی شامل ہیں جن کے قبضے سے موٹرسائیکلیں ، اسلحہ ، موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی ہے۔
تینوں ملزمان شہریوں کا مارکیٹوں سے پیچھا کرتے اور سنسان جگہوں پر انہیں لوٹ لیتے تھے، ملزمان واردات کے فوری بعد اپنی موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹیں تبدیل کرکے فرار ہوجاتے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔