کراچی میں شجر کاری مہم کا فیصلہ ایک لاکھ 40 ہزار پودے لگاے جائیں گے
مہم میں نجی اداروں نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، کمشنر کراچی
فوٹو: فائل
کمشنر کراچی کی زیر صدار ت اجلاس میں شہر میں شجر کاری مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمشنر کراچی سید حسن نقوی کا کہنا ہے کہ مہم اگلے دو ہفتوں میں شروع کی جائے گی جس میں ایک لاکھ چالیس ہزار پودے لگاے جائیں گے۔ محکمہ جنگلات، بلدیاتی اور نجی اداروں نے شجرکاری مہم میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے ضلع میں دس، دس ہزار پودے لگانے کے انتظامات کریں گے۔
کمشنر نے اداروں سے کہا ہے کہ وہ شجرکاری مہم تعاون کریں تاکہ مل کر شہر کا ماحول بہتر بنانے اورماحولیات کے مسائل پر قابو پانے کی حکومتی کوششوں کو بار آور کیا جاسکے۔ شجر کاری مہم کا مقصد کراچی کے ماحول کو بہتر اور شہر میں ماحولیات کو بہتر بنانے کی حکومت کی کوششوں سے شہر کی شاہراہیں، پارکس اور گرین بیلٹس اور دیگر مقامات کو سرسبز بنانے میں مدد ملے گی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، محکمہ جنگلات، بلدیہ عظمیٰ، کے ڈی اے، ایم ڈی اے، ایل ڈی اے، کنٹونمنٹ بورڈز، ڈی آئی سائٹ لمیٹڈ، کے پی ٹی، سول ایوی ایشن اتھارٹی، مزار قائد مینجمنٹ بورڈ، پورٹ قاسم اتھارٹی، ٹاون ایڈمنسٹریشنز، آباد، سائٹ لمٹیڈ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز بلدیاتی اور ترقیاتی ادارے اور ماحولیات سے دلچسپی رکھنے والے نجی اداروں اور این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صرف ماحول دوست پودے لگائے جائیں گے، کورنو کارپس پودے لگانے سے گریز کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنرز نے پودے لگانے کیلئے مقامات کی نشاندہی شروع کر دی ہے۔