پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر وارنٹ کے ساتھ چھاپہ مارا گیا اسلام آباد پولیس

رؤف حسن کو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتارکیا گیا ہے، آئی جی اسلام آباد


Staff Reporter July 22, 2024
فوٹو فائل

اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے عائد کردہ سیکریٹریٹ پر غیر قانونی چھاپے کے الزام پر وضاحت جاری کردی۔

پی ٹی آئی کی قیادت نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے بغیر وارنٹ کے مرکزی سیکٹریٹ پر چھاپہ مارا اور ترجمان رؤف حسن کو گرفتار کر کے کمپیوٹرز سمیت دیگر قیمتی سامان قبضے میں لیا گیا۔

مزید پڑھیں: حکومت کا پی ٹی آئی کے 'ریاست مخالف پروپیگنڈے' کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

تحریک انصاف کی قیادت کے الزامات پر آئی جی اسلام آباد نے وضاحت کی کہ پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر ایف آئی اے اور پولیس نے تلاشی کیلئے چھاپہ مارا اور انسداددہشتگردی عدالت سے وارنٹ لے کر تمام امور انجام دیے گئے۔

آئی جی اسلام آباد نے تصدیق کی کہ رؤف حسن کو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے گرفتارکیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کا پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر چھاپہ، سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن گرفتار

اس سے قبل وفاقی وزارت داخلہ نے تحریک انصاف کے کوارڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ اور رؤف حسن کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ تحریک انصاف کے دفتر پر ابتدائی تفتیش اور ڈیجیٹل مواد کی روشنی میں چھاپہ مارا گیا۔ پی ٹی آئی ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہے جس کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی۔