سوناکشی سنہا کے ساتھ بھاگ کرشادی کرنا چاہتا تھا ظہیر اقبال کا انکشاف

صرف بھارتی قانون کی وجہ سے رک گئے کیوں کہ بھارت میں ایسی شادی کو قانونی حیثیت نہیں ملتی، شوہر

بین المذہب شادی کرنے پر سوناکشی سنہا کو کڑی تنقید کا سامنا بھی ہے : فوٹو : فائل

بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے شوہر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اداکارہ کے ساتھ بھاگ کر شادی کرنا چاہتے تھے۔

ایک تازہ انٹرویو میں ظہیر اقبال نے بتایا کہ ان کی خواہش تھی وہ سوناکشی کے ساتھ کسی دوسرے ملک جاکر شادی کریں اور پھر واپس بھارت آجائیں۔

ظہیر اقبال کا کہنا تھا کہ وہ صرف بھارتی قانون کی وجہ سے رک گئے کیوں کہ بھارت میں ایسی شادی کو قانونی حیثیت نہیں ملتی ہے۔


اس موقع پر سوناکشی سنہا کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ سے قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں ایک مختصر سی تقریب میں شادی کرنا چاہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں : سوناکشی سنہا ہنی مون کے دوسرے مرحلے میں اکیلے فلپائن پہنچ گئیں

یاد رہے کہ سوناکشی سنہا نے پچھلے ماہ ہی اپنی دیرینہ بوائے فرینڈ ظہیر اقبال سے شادی کی ہے اور دونوں کے مذہب بھی مختلف ہیں۔
Load Next Story