افغانستان میں خودکش حملے میں وزارت دفاع کے ترجمان سمیت 8 افسران ہلاک
ملٹری عملہ معمول کے مطابق بذریعہ بس کام پر آرہا تھا جسے نشانہ بنایا گیا، ترجمان وزارت داخلہ فوٹو؛فائل
غیر ملکی خبر رساں ادارکے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان نے وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ظاہر اعظمی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں خود کش حملے کے نتیجے میں جنرل ظاہر اعظمی سمیت فضائیہ کے 8 افسران ہلاک اور13 زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ خود کش حملے کی تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان کا کہنا تھا کہ ملٹری عملہ معمول کے مطابق بذریعہ بس کام پر آرہا تھا کہ خودکش حملہ آور نے بس کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ جائے وقوعہ سے حملہ آور کے اعضا اکھٹے کرتے ہوئے تحقیقات شروع کردی۔
واضح رہے کہ افغان صدارتی امیدوار عبداللہ عبداللہ کے قافلے کو 7 جون کو خود کش حملے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے تھے جس کے بعد فضائیہ افسران پر ہونے والا یہ دوسرا بڑا حملہ ہے۔