بلوچستان میں شدید گرمی اور حبس آج گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

کچھ علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

(فوٹو فائل)

بلوچستان میں شدید گرمی اور حبس جاری ہے جب کہ آج کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔



محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا، تاہم ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، کوہلو، لورالائی، سبی، ہرنائی، زیارت ، کوئٹہ، نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، جعفرآباد، قلات، خضدار، لسبیلہ ،آواران، کیچ اور پنجگور میں تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جب کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی امکان ہے۔


صوبائی دارالحکومت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 اور قلات میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ژوب میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 اور زیارت میں 29 ، سبی میں 45، تربت میں 43، نوکنڈی میں 48، چمن میں 44 جب کہ ساحلی علاقے گوادر میں 37 اور جیوانی میں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Load Next Story