لاہورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی دفعہ 144 کیخلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر

احتجاج کرنا ہر سیاسی جماعت کا بنیادی حق ہے، درخواست گزار

دفعہ 144 کے خلاف درخواست پی ٹی آئی پنجاب کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے دائر کی:فوٹو:فائل

تحریک انصاف کی پنجاب میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست سماعت لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقررکر دی گئی۔


لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز رضوی پی ٹی آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب زبیر کسانہ کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست میں دفعہ 144 کے نفاذ پر قانونی سوال اٹھائے گئے ہیں۔

درخواست گزار کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ جان بوجھ کر سیاسی سرگرمیاں محدود کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے 26 جولائی کو احتجاج کا اعلان کیا اور پنجاب حکومت نے دفعہ 144 لگا دی۔ ہر سیاسی جماعت کا یہ بنیادی حق ہے کہ وہ احتجاج کرے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب حکومت کے دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے۔
Load Next Story