فلم اسٹار شان شاہد کی ارشد ندیم سے ملاقات کی تصویر وائرل

ہم سب کو آپ پر فخر ہے، شان شاہد کا ارشد ندیم کو پیغام

ارشد ندیم نے تاریخی فتح سے پوری قوم کا سر فخر سے بُلند کردیا : فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد نے پیرس اولمپکس 2024 میں سونے کا تمغہ جیتنے والے اولمپئین ارشد ندیم سے ملاقات کی۔

پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گیمز میں سونے کا تمغہ جیتوانے والے ارشد ندیم نے اپنے شاندار کارنامے اور تاریخی فتح سے پوری قوم کا سر فخر سے بُلند کردیا ہے۔

ارشد ندیم خبروں سمیت سوشل میڈیا پر بھی چھائے ہوئے ہیں، ہر جگہ صرف ارشد ندیم کے نام کی دھوم ہے، اُنہوں نے پاکستانی شوبز شخصیات کو بھی اپنا دیوانہ بنا دیا ہے، اس کا اندازہ فلم اسٹار شان شاہد کی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ہمایوں سعید اور محسن عباس حیدر کا ارشد ندیم پر بائیوپک بنانے کا مطالبہ

شان شاہد نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ارشد ندیم سے ملاقات کی تصویر پوسٹ کی جس میں اُن کے ہمراہ اداکار کی بیٹی بہشت بھی موجود ہے۔

مذکورہ تصویر دیکھا کر ایسا لگ رہا ہے کہ شان شاہد اور اُن کی بیٹی بہشت نے کھیل کے کسی گراؤنڈ میں ارشد ندیم سے ملاقات کی۔

شان شاہد نے اپنی پوسٹ میں ارشد ندیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ بھائی! ہم سب کو آپ پر فخر ہے، میری بیٹی بہشت اور میں ہمارے چیمپئین کے ساتھ۔








View this post on Instagram


A post shared by Shaan Shahid (@official.shaanshahid)






واضح رہے کہ اولمپکس گیمز میں پاکستان نے اپنا آخری مرتبہ 8 اگست 1992 میں کانسی کے تمغے کے ساتھ ہاکی ایونٹ میں حاصل کیا تھا جبکہ آخری گولڈ میڈل بھی ہاکی کی ہی بدولت 1984 میں حاصل ہوا تھا۔
Load Next Story