سجل اور ہانیہ عامر میں زیادہ خوبصورت کون وسیم عباس نے بتا دیا
سینیئر اداکار نے اداکارہ کا انتخاب کرکے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی
وسیم عباس نے معروف کامیڈین تابش ہاشمی کے شو میں شرکت کی : فوٹو : ویب ڈیسک
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار وسیم عباس نے خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر اور سجل علی کی خوبصورتی پر تبصرہ کردیا۔
حال ہی میں وسیم عباس نے معروف کامیڈین تابش ہاشمی کے شو 'ہنسنا منع ہے' میں بطورِ مہمان شرکت کی، شو میں جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی تو وہیں میزبان کے چند دلچسپ سوالات کے جواب بھی دیے۔
کامیڈی شو کے ایک سیگمنٹ کے دوران میزبان تابش ہاشمی نے سجل علی اور ہانیہ عامر کی خوبصورتی کا موازنہ کرتے ہوئے وسیم عباس سے پوچھا کہ ان دونوں اداکاراؤں میں زیادہ خوبصورت کون ہے؟
اس سوال کے جواب میں وسیم عباس نے بلاجھجک ہانیہ عامر کا نام لیتے ہوئے اُنہیں سجل علی سے زیادہ خوبصورت اداکارہ قرار دیا۔
تابش ہاشمی نے وسیم عباس سے پوچھا کہ کیا ہمایوں سعید، عدنان صدیقی سے زیادہ بہتر اداکار ہیں؟ جس پر وسیم عباس نے کہا کہ میری نظر میں دونوں ہی کمال اور بہترین اداکار ہیں۔
مزید پڑھیں: ہانیہ عامر کے ہمشکل لڑکے کے سوشل میڈیا پر چرچے
وسیم عباس نے کہا کہ لوگ ہمایوں سعید کو کمتر سمجھتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ بہت اچھے اداکار ہیں اور اگر کمرشلی دیکھا جائے تو وہ عدنان صدیقی سے زیادہ کامیاب اداکار ہیں۔
سینیئر اداکار نے مزید کہا کہ ہماری انڈسٹری میں صرف ہمایوں سعید اور فہد مصطفیٰ ہی وہ اداکار ہیں جن کی فلمیں باکس آفس پر سُپر ہٹ ہوتی ہیں۔
واضح رہے کہ وسیم عباس نے ہانیہ عامر کے ساتھ مقبول ڈرامہ سیریل 'میرے ہمسفر' میں کام کیا تھا، ڈرامے میں اداکارہ نے وسیم عباس کی بہو کا کردار ادا کیا تھا۔